صحافت کے شعبہ نے ہر سطح ہر مقام پر قربانیوں کی بے مثال روایت قائم کی ہے یاسر ندیم چوہدری

Published on February 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 666)      No Comments

\"yasir
ہارون آباد(یواین پی)چیف پیٹرن میڈیا کلب(رجسٹرڈ) و سینئر صحافی یاسر ندیم چوہدری نے میڈیا کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت کے شعبہ نے ملک اور قوم میں ہر سطح پر شعور اور بیداری اجاگر کرنے کے لیے ہر مقام اور سطح پر قربانیوں کی بے مثال روایت قائم کی ہے صحافت ایک ایسا مشن ہے جس میں ذاتیات اور مفادات سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف اخلاقی اصولوں کو سر بلند رکھنا پڑتا ہے پاکستان کی صحافتی برادری کراچی تا خیبر اس بات پر مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے تمام تر رکارٹوں کے باوجود اپنے صحافتی مشن کو جاری رکھا ہے اس راہ میں بہت سے صحافیوں نے ملک بھر میں جان کا نذرانہ پیش کیا ہے پاکستان میں اعلی سطحی صحافت کے ساتھ ساتھ مقامی سطح کے صحافیوں نے بھی اپنی خدمات کے ذریعے شعبہ صحافت کے تقدس کو بلندیوں تک پہنچایا ہے اس ضمن میں مقامی سطح پر صحافیوں کے کرداراورخدمات کو قوم سلام پیش کرتی ہے اور مقامی صحافی تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے قلم اور ازادی اظہار کے عظیم مشن کو خوش اسلوبی سے جاری رکھا ہے مقامی سطح کے صحافیوں کی ملک بھر میں صحافتی اقدار قابل ستائش ہیں اور یہ صحافی بلاشبہ ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتے ہوئے نچلی سطح کے مسائل اجاگر کر کے عظیم قومی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme