پروفیسر حضرات کو نئے خیالات اور تصورات کے لئے اپنے ذہن کی کھڑکیاں کھولنی چائیں اسلم عقیلی 

Published on November 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 748)      No Comments

حیدرآباد(رپورٹ۔۔علی رضا رانا) چھوٹے کاروبارکو فروغ دینے کے حوالے سے مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ’’انوویشن اینڈ آنٹرپرانیئرشپ سینٹر‘‘(آئی ای سی) کی جانب سے ’’چھوٹے کاروبار کاعالمی ہفتہ ‘‘ شروع ہو گیامختلف تقاریب کی افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ پروفیسر حضرات کو نئے خیالات اور تصورات کے لئے اپنے ذہن کی کھڑکیاں کھولنی چائیں روایتی سوچ اور دائروں سے باہر نکلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دور ایگفا، فیوجی اور کوڈک فوٹو کمپنیوں کا تھا پر آج ان کا نا م و نشان نہیں ملتا، انہونے کہا کہ یہ کمپنیاں وقت کہ ساتھ آگے نہ بڑھیں اس لئے ختم ہو گئیں، اسی طرح دنیا میں اب تدریسی شعبہ جات بھی سکڑ رہے ہیں اور نئے شعبہ جات سامنے آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جامعہ مہران کو اب انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے کیوں کہ کل انجینئرزکے ساتھ مختلف شعبہ جات کی مہارت کی ضرورت پڑے گی انہوں نے کہا کہ چھوٹی کاروباری سرگرمیوں کے لئے تخلیقی اذہان کی ضرورت ہے، سرکاری نوکریاں اب تیزی سے ختم ہو رہی ہیں اس لئے ہمیں اب بہترین انٹرپرینیورز (چھوٹے کاروبار) کی ضرورت ہے ڈین فیکلٹی آف سائنسز اینڈ ہیومینٹیز ڈاکٹر سمیع الدین قریشی نے کہا کہ پوری دنیا میں انٹرپرینیوئرشپ کا ہفتہ منایا جاتا ہے، جامعہ مہران نے بھی اب اس روایت کا آغاز کیا ہے آئی ای سی کے مینیجر ڈاکٹر ذوالفقار علی عمرانی نے جامعہ مہران کی مختلف کاروباری سرگرمیوں اور پروگراموں کے متعلق فیکلٹی ممبران کو آگاہی دی تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی اور مختلف شعباجات کے چیئرمینز نے بھی شرکت کی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme