سانحہ مچھ کےشہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائےگا، جنرل قمر جاوید باجوہ

Published on January 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کوانتشارپھیلانےمیں کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔ شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اندوہناک سانحےکےملزمان کوکٹہرےمیں لایاجائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونےدیں گے ۔بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ۔بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی۔آرمی چیف نےسانحہ مچھ کےلواحقین کوانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انصاف کےتقاضےپورےکیےجائیں گے ۔ انہوں نے ہزارہ برادری کے اجتماع میں بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دشمن عناصراسٹریٹیجک صلاحیت کےبلوچستان پرنظریں جمائےہوئےہیں۔بلوچستان کی سیکیورٹی ،استحکام اورترقی یقینی بنائیں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں مچھ سانحے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے ملاقات کی ۔ سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کے بعد آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا۔ کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نےآرمی چیف کااستقبال کیا ۔آرمی چیف کو سدرن کمانڈہیڈکوارٹرز میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کوصوبےمیں درپیش سیکیورٹی چیلنجزسےبھی آگاہ کیاگیا ہے ۔آرمی چیف کوپاک افغان اورپاک ایران بارڈرمینجمنٹ پربھی بریفنگ دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes