پی ٹی آئی ملک میں جمہوری کلچر کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کریگی سلیم صادق

Published on January 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

 

اوکاڑہ (یواین پی ) پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں جمہوری کلچر کو پروان چڑھانے اور قابل قدر سیاسی روایا ت کے فروغ کے لئے مثال قائم کی ہے مجھے بطور پارٹی کارکن اس پر فخر ہے ۔ان خیالات کا اظہاررہنماپاکستان تحریک انصاف و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق نے پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف وطن عزیز میں میرٹ،شفافیت،دیانتداری،حقیقی ترقی اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔اجلاس میں ضلع اوکاڑہ کے ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی ۔ چوہدری سلیم صادق نے کہا کہ ضلع میں پارٹی کو منظم کرنے اور پارٹی منشور پر عملدر آمد کے لئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہے پارٹی کو ہر سطح پر منظم اور فعال بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں سید رضا علی گیلانی نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog