حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، ملک اشفاق احمد بھٹی

Published on January 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

مانگامنڈی(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک اشفاق احمد بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو تعلیم وصحت جیسی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کا اجراء وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر کی قیادت میں صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے بلکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی بحالی بھی شروع ہوچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار ملک اشفاق احمد بھٹی نے اپنے آفس میں پی ٹی آئی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔وہ دن دور نہیں ہیں کہ ملک سے بےروزگاری کا مکمل خاتمہ ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog