فواد کو نظر انداز کرنے کی تحقیقات ہونی چاہئیں:خالد محمود

Published on January 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments


لاہور (یو این پی)سابق چیئرمین خالد محمود نے پی سی بی پر وزیراعظم ہاؤس سے دباؤ ہونے کا اعتراف کر لیا، کہتے ہیں سیاسی بھرتی نہ کرنے پر مجھے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ فواد عالم کو کارکردگی کے باوجود نظر انداز کرنے کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کھیل ہو اس کی بنیاد کلب کرکٹ ہوتی ہے ۔ خالد محمود نے کہا کہ آئی سی سی کا ورلڈکپ بھارت میں ہونے جارہا ہے ،حکومت اور کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے بروقت انتظامات کرے ،تمام سلیکٹرز قومی کرکٹ کے نمائندے ہوتے ہیں۔ خالد محمود نے کہا کہ فواد عالم کو دس سال تک موقع نہ دینا ان نمائندوں کی کوتاہی ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ فواد عالم سے باضابطہ معافی مانگیں۔ خالد محمود نے کہا کہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑا تھا،مجھ پر بھی سیاسی دباؤ ڈالا گیا تھا،ہر چیئرمین پر سیاسی دباؤ ہوتا جو مان جائے اس کی مدت بڑھا دی جاتی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog