ٹھٹھہ ،سیلاب متاثرین کیلئےآغا خان یونیورسٹی کی جانب میڈیکل کیمپ

Published on September 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

کیمپ میں دو سو سے زائد افراد کا چیک اپ کیا اور ادویات فراہم کی گئیں
ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ) ٹھٹھہ میں بارش کے بعد بڑھتی ہوئی وبائی اور وائرل بیماریوں میں مبتلا مرد و خواتین اور بچوں کے لئے آغا خان یونیورسٹی کی جانب طبی خدمات میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو سو سے زائد افراد کا چیک اپ کیا اور ادویات فراہم کی گئی اس موقع پر ۔میڈیا سے گفتگو میں سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ آغا خان انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ سے علاقہ مکینوں کو فائدہ ہوگا حالیہ مون سون بارشوں کے بعد مکھیوں اور مچھروں کی وجہ سے بہت سی بیماریاں پیدا ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ہم آغا خان یونیورسٹی انتظامیہ ڈاکٹرز ٹیم کے بیحد مشکور ہے جہنوں نے ہمیں طبی سہولیات فراھم کی ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ مون سون کی وجہ سے مختلف شہروں میں میڈیکل کئمپ کی اشد ضرورت ہے انکا مزید کہنا تھا کہ آغا خان انتظامیہ کی جانب میڈیکل کیمپ کا قیام اچھا اقدام ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题