وزیراعظم”آج“ لاہور کا دورہ کریں گے

Published on February 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور کا دورہ کریں گے، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے پنجاب کے سینئر وزراء بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا بھی جائزہ لیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی چوہدری شجاعت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت کی عیادت کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy