ہومیو پیتھک آرگنائزیشن پاکستان بورے والا کے زیر اہتمام ہومیوپیتھک ڈے کا اہتمام

Published on January 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

ڈاکٹر عبداللہ ظہیرالدین لال کی کاوشوں سے ہومیو طریقہ علاج کو قانونی حیثیت ملی ڈاکٹر مسعود احمد
بورے والا (یواین پی)گزشتہ روزہومیو پیتھک آرگنائزیشن پاکستان بورے والا کے زیر اہتمام ہومیوپیتھک ڈے کا اہتمام صدر ہوپ تحصیل بورے والاڈاکٹر ایم ناصر چوہدری نے کیا جس میں شہر کے معروف ہومیو ڈاکٹرز جس میں ڈاکٹرمسعود احمد،ڈاکٹرنذیر احمد،ڈاکٹر شاہد محمود، ڈاکٹربی اے خرم ،ڈاکٹرپرویزرانا،ڈاکٹرسعید سرور،ڈاکٹر صفدر علی،ڈاکٹررمضان شامی،ڈاکٹر محمدصدیق،ڈاکٹراشفاق حیدر،ڈاکٹرعدیل محمود،ڈاکٹر الحاج اسلم نیاز،ڈاکٹرجاوید اقبال،ڈاکٹر صغیر احمد،ڈاکٹر محمد وقاص،ڈاکٹر آصف علی،ڈاکٹر بشارت علی ، ڈاکٹرانور طاہر،ڈاکٹر فاضل سلیمی،ڈاکٹرخالد محمود،اکٹررمضان قیصر،ڈاکٹر سردار احمد،ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر صدیق ،وسیم جٹ،سید زاہد حسین نے شرکت کی تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول مقبول کی سعادت اسامہ رفیق نے حاصل کی ،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر سعید سرور نے سرانجام دیئے۔ڈاکٹرمسعود احمد نے ہومیو پیتھک ڈے کے موضوع پر تفصیلا روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا 28جنوری 1965 کو پاکستان کی قانون سازاسمبلی نے اس وقت کے وزیر صحت ہومیو ڈاکٹر الحاج عبداللہ ظہیرالدین لال میاںمرحوم کی کاوشوں سے ہومیو طریقہ علاج کو قانونی حیثیت دلاکر ہومیو پیتھ پہ احسان عظیم کیا آج ہم جس مقام پر کھڑے ہیں یہ انہی کی مہربانیوں کا ثمر ہے سید زاھد مشہدی نے کہامجھے بڑی حیرت ہوئی کہ بورے والا میں ہومیوپیتھ کی اتنی بڑی تعداد دکھی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے تقریب کے آخر میں ہوپ تحصیل بورے والا کے صدر ڈاکٹرایم ناصر چوہدری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہومیو پیتھک برادری نے میری آواز پر میرے غریب خانہ پر آکر مجھے جو عزت بخشی میں ممنوں احسان ہوں ہمیں مل جل کر ہومیو پیتھک کے فروغ کیلئے ذاتی مفاد اور اختلافات کو بالائے طاق رکھتے عملی اقدامات کرنا ہونگے حکومت پاکستان کومیری پیشکش ہے اگرکہ حکومت ہومیو ڈاکٹرز کی تعیناتی پر پابندی نہ لگائے تو وہ دس ہومیو ڈسپنسریز کو ادویات کے اخراجات تاحیات خود ادا کریں گے تقریب کے اختتام پر مرحومین ڈاکٹرز کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور بعد ازاں ہومیو پیتھک ڈے کے حوالہ سے کیک کاٹا گیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes