ورلڈ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم اب تک بنگلہ دیش کے خلاف ناقابل شکست

Published on March 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 841)      No Comments

05
لاہور ۔۔۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچز کھیلے اور تینوں میں فتح حاصل کی۔ محمد حفیظ کی قیادت میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ کھیلا اور اسی میں فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین بنگلہ دیش کی سرزمین پر ایک میچ کھیلا گیا جو پاکستان کی ٹیم نے جیتا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے مختلف ٹیموں کے خلاف دنیا کی مختلف کرکٹ گراؤنڈز میں اب تک80 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں جن میں سے 48جیتے اور 30ہارے جبکہ دو میچز ٹائی ہوئے۔ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم نے مجموعی طور پر6 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جس میں تمام میچوں میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی ٹیم نے مختلف ٹیموں کے خلاف 28 میچز کھیلے 17جیتے 10ہارے اور ایک میچ ٹائی ہوا۔ بنگلہ دیش میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ شیر بنگلہ سٹیڈیم میر پور میں پاکستانی وقت کے مطابق آج اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题