اکشے کورونا کے مریضوں کیلیے مسیحا بن کر سامنے آگئے

Published on April 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments


بھارت کو ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے تاہم امید ہے بہت جلد اس سے باہر نکل آئیں گے،اداکار
ممبئی (یواین پی)بھارتی اداکار اکشے کمار نے کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک کروڑ کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے کورونا ریلیف ورک کے لیے کرکٹر گوتم گمبھیر کی این جی او کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر اداکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر مدد ایک امید کی کرن ہے، آپ کی مدد کا شکریہ۔اکشے کمار نے کرکٹر گوتم گمبھیر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی میں ایک مشکل صورتحال ہے، مدد کرکے خوشی ہوئی، خواہش ہے کہ ہم بہت جلد اس صورتحال سے باہر نکل آئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme