پریس کلب اور معاشرے کی بہتری، تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاںر ہیںگے۔ زاہد صدیقی

Published on March 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

اتفاق اور باہمی محبت سےعوامی، فلاحی مسائل کے حوالہ سے کام کی رفتار کوتیز کیاجائے گا ،طاہر حیات اورمیاں افضل
نارووال (یو این پی)سینئر جرنلسٹ محمد زاہد صدیقی نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس پیشے کو اگر صحافی پوری ایمانداری سے حق سچ کے لیے استعمال کریں تو کوئی شک نہیں کہ بقول کسے انبیاءعلیہ السلام کے اس مقدس پیشے سے وابستہ لوگ دور حاضر کا انتہائی معتبر طبقہ ثابت ہوں۔ تلونڈی بھنڈراں پریس کلب اور معاشرے کی بہتری، تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ صحافیوں اور عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔ تلونڈی بھنڈراں پریس کلب کا اہم اجلاس زیر صدارت رانا طاہر حیات چیرمین کے ڈیرے پر ہوا جس میں صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔سابق مرکزی باڈی جوکچھ عرصہ پہلے تحلیل کردی گئی تھی ،نئے سرے سے باہمی مشاورت سے ترتیب دی گئی چیف ایگزیکٹیو محمد زاہد صدیقی،رانا طاہر حیات چیرمین، میاں افضل صدر،رانا آصف جنرل سیکرٹری،انچارج میڈیا سیل محمد عمران شاہ،میاں بلال حسین گروپ لیڈر، سرفرازکھوکھرفنانس سیکرٹری ،حاجی محمد فریاد آفس سیکرٹری منتخب کیامجلس عاملہ کے چیئرمین کے طور پر ڈاکٹرطارق مغل کاانتخاب ہوا۔ باو¿ عمران کوارڈینٹر مقرر۔ پریس کلب کے ممبران نے نئے عہدے داران کو مبارکباد دی اور آنے والے وقت میں مزید اچھے دوستوں کوشامل کرکے تنظیم کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔چیرمین رانا طاہر حیات اورصدرمیاں افضل نے کہاکہ عوامی فلاحی اورعوامی مسائل کے حوالہ سے کام کی رفتار کوتیز کیاجائے گا جس کے لئے تمام دوستوں میں اتفاق اور باہمی محبت بہت ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题