ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نےکھلی کچہری لگا کر شہریوں کے مسائل سنے

Published on January 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے نڑوالا بنگلہ کا دورہ کیا اورکھلی کچہری لگا کر شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سنے۔انہوں نے شہریوں کی نشاندہی پر مختلف سائٹس کا دورہ بھی کیا اور شکایت کنندگان کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ یکساں ترقی پر یقین رکھتی اوران کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔انہوں نے سکول کی اپ گریڈیشن کے امور کا جائزہ لیا اور مین شاہراہ پر حادثات کی روک تھام کے لئے موثر پلاننگ کرنے کی تاکیدکی۔انہوں نے موقع پر جاکر ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کو بھی چیک کیا اور ریونیو افسران سے کہا کہ اہم ٹاسک کو ذمہ داری اور تیزرفتاری سے مکمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسینیشن فکسڈ پوائنٹ پر شہریوں کو ویکسین لگانے کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے کہا کہ ریچ ایوری ڈور کورونا ویکسینیشن مہم ٹو کے اہداف حاصل کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کی جائیں اس ضمن میں عوام الناس کو ویکسین لگوانے کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائیں تاکہ مطلوبہ مقاصد حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے نڑوالا روڈ پر مرضی پورہ کے قریب سرکاری عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اورعمارت کو سرکاری مقاصد کے لئے بروئے کار لانے کے سلسلے میں رپورٹ طلب کرلی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ،اسسٹنٹ کمشنرزسٹی وصدرصاحبزادہ محمد یوسف، منصور قاضی اوردیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog