شریف برادران سے پنجاب نہیں سنبھلتا پورا ملک کیا سنبھلے گا۔الطاف شاہد

Published on March 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

Altaf
لاہور(یواین پی )آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ شریف برادران سے پنجاب توسنبھلتا نہیں ان سے پورا ملک کیا سنبھلے گا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کے پچھلے دنوں سندھ جانے کا واحد مقصد سیاست چمکانااورغمزدہ خاندانوں کے زخموں پرنمک چھڑکنا تھا ۔تھرمیں توبچے بھوک اوربیماری سے فوت ہوئے مگرحکمرانوں کے خودساختہ قلعہ لاہورکی آبادی جوہرٹاؤن میں ایک دکھیاری ماں نے اپنے ہاتھوں سے بھوک کے مارے دو معصوم بچوں کوقتل کردیا ۔لاہورمیں ماں باپ کے ہاتھوں اپنے بچے فروخت کرنے کے اندوہناک واقعات آج بھی عوام کویادہیں۔پنجاب میں روزانہ کئی مقامات پرمعصوم بچے ،بچیاں اورخواتین عزت کے لٹیروں کی ہوس کانشانہ بن رہے ہیں مگر حکومت کی کوئی رٹ نظرنہیں آتی ۔شریف برادران پوائنٹ سکورنگ کرتے وقت نعشوں کوبھی معاف نہیں کرتے۔اپنے ایک بیان میں چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ تخت لاہوروالے دوسرے صوبوں کوللچائی نگاہوں سے دیکھنے کی بجائے پنجاب میں بدعنوانی، بدامنی ،قتل وغارت گری اورڈکیتیاں کنٹرول کریں۔سانحہ تھرپرحکمرانوں کامگرمچھ کے آنسوبہاناشرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل متاثرین تھر کی بھرپورمددکیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔ سرمایہ دارشریف برادران کی عوام دشمنی کسی سے پوشیدہ نہیں ،وہ تھر میں اموات کے بارے میں غلط اعدادوشماربتارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے تحت قوم کوگمراہ کرنابھی ایک طرح سے قومی جرم ہے ۔لاہورسمیت پنجاب بھرمیں کسی ماں بہن اوربیٹی کی عزت محفوظ نہیں ،حکمران دوسروں پرانگلی اٹھانے کی بجائے اپنامحاسبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف سے بڑھ کرکوئی سیاستدان غریبوں کا ہمدردنہیں ہوسکتا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes