پاکستان میں پولیو کے مرض کا موجود ہونا ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے محمد علی اعجاز

Published on July 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مرض کا موجود ہونا ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے پاکستان کو پولیو فری بنانا ہر پاکستانی کا مشن ہونا چاہیے جس کے لئے ہم نے بھر پور کاوش کرنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے کام کرنے والے محکمے اور افراد کار خیر میں حصہ لے رہے ہیں ہمیں بحثیت ایک پاکستانی اور ذمہ دار شہری ان محکموں ، ان ٹیموں اور افراد کے ساتھ تعاون کرنا ہے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے بچا سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر باقاعدہ اس مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈی ایچ او سجاد گیلانی متعلقہ افسران ،ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اورصحافی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے 2اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے خدوخال اور محکمہ صحت کی جانب سے مرتب کئے گئے ایکشن پلان سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے اور اس سلسلہ میں پولیس حکام نے مکمل انتظامات کئے ہیں ان ٹیموں کی نگرانی کے لئے بھی افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے اور وہ خود بھی فیلڈ میں موجود رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی اہمیت کا معاملہ ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کمی کو تاہی نہیں رہنی چاہیے اور اس جذ بہ سے اس مہم کو مکمل کرنا ہے کہ ہم پولیو فری پاکستان کی منز ل حاصل کر سکیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes