وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کی کراچی میں پریس کانفرنس

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

imitiaz-sheikhکراچی (یو این پی) مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی امتیاز شیخ نے کہا ہےکہ عمران خان وزیراعظم کو ہٹانے کی بچگانہ ضد لاحاصل ہے۔ معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیں ورنہ قانون اپنا راستہ نکالے گا۔
کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیازشیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ملک کے سیاسی اور انتظامی مسائل سے نمٹنے کے لیے کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ری الیکشن اور وزیر اعظم سے استعفے کے مطالبے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ اگر عمران خان کو اپنے مسائل کے حل کیلئے قومی اسمبلی میں بات کرنی چاہیئے۔ سڑکوں پر دنگا فساد جمہوریت کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو فوج کو حوالے کرنے کا فیصلہ لانگ مارچ کے فیصلےسے پہلے کیا گیا تھا کیونکہ ملک میں اس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔ چودہ اگست کو جلوسوں کی آڑ میں دہشتگرد اسلام آباد میں داخل ہوسکتے ہیں۔ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم نے رابطہ کیا تو پیر پگاڑا معاملات حل کرنے میں ضروراپنا کردار ادا کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes