کشف درویش فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ای لائبریری میں پیام مادرملت تقریب کا انعقاد
لاہور(یواین پی)کشف درویش فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ای لائبریری،قذافی اسٹیڈیم میں پیام مادرملت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں عمدہ پرفارمنس کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے گولڈ میڈلز پہنائے گئے جبکہ فلم فیڈریشن آف پاکستان کے چیئر مین اداکار اچھی خان کی تاج پوشی کی گئی ماضی کی نامور فلمی ہیروئن نغمہ بیگم اور اداکارہ راحیلہ آغا کو گولڈمیڈلز پہنائے گئے اس موقع پر فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد ،فلم ڈائریکٹر اشفاق کاظمی،میاں راشد فرزند ،سنگر نرمل شاہا،ایس ایم شاکرو دیگر شوبز شخصیات نے تقریب میں شرکت کرکے رونق کو دوبالا کیا