ماضی کی اداکارہ گیتا کپور انتقال کر گئیں

Published on May 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

لاہور: (یواین پی) یاد رہے کہ بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ گیتا کپور کو ان کا کوریو گرافر بیٹا راجہ کپور گزشتہ سال بیماری کی حالت میں اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا، وہ ہسپتال میں گزشتہ کئی مہینوں سے زیر علاج تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پاکیزہ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ گیتا کپور کو 21 اپریل کے روز بلڈ پریشر کی مرض کے باعث ممبئی کے ایس آر وی اسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں داخل کرلیا جب کہ ان کے کوریو گرافر بیٹے راجہ کپور کو داخلہ فیس جمع کرانے کا کہا گیا تو وہ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کا کہہ کر رفو چکر ہوگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy