مریم نواز کی صاحبزادی حادثے میں زخمی ، ہسپتال منتقل کردیا گیا

Published on February 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

اسلام اباد (یواین پی) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نواسی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء حادثے میں زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ک مہرالنساء کوسرپرچوٹ آنے کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی سرجری کی گئی۔ ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق مہرالنساء اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ صاحبزادی کےآئی سی یو میں زیر علاج ہونے کے باعث مریم نوازکی جانب سے سندھ کے شہر حیدرآباد روانگی منسوخ کردی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme