سی پیک منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، وزیرِاعظم

Published on October 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیرِاعظم عمران خان نے سی پیک کے تحت اقتصادی زونز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔وزیرِاعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں خارجہ، خزانہ، ریلوے، منصوبہ بندی اور اطلاعات کے وزرا شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیرِاعظم کے آئندہ دورہ چین اور سی پیک منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیرِاعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، سی پیک منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، سی پیک منصوبے کے ثمرات نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو پہنچیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے چین کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کو جلد مکمل کیا جائے۔ اقتصادی زونز کی تکمیل سے مقامی صنعت کو فائدہ ہو گا اور جوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین نے منصوبے میں دیگر ممالک کو بھی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے ہیں، دیگر ممالک بھی سی پیک میں شامل ہوکر فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题