وائرل وڈیو سے عمران خان کا شو آف ہینڈ کا مؤقف درست ثابت ہو گیا‘ڈاکٹر فردوس

Published on February 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

لاہور(یواین پی) جعلی راجکماری اور مولانا کو فوج کے نیوٹرل رہنے پر غصہ ہے ،یہ لوگ فوج کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال نہ کر سکے تو انہوں نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، حکومت نے سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹنگ کیلئے عدالت سے رہنمائی طلب کی ہے مگر راجکماری سے چھانگا مانگا سیاست کا خاتمہ برداشت نہیں ہو رہا،دوسری طرف مولانا کواقتدار سے محرومی کا درد اور دماغ کا خلل سکون نہیں لینے دے رہا۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ آفس دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیف سیٹیز اتھارٹی قومی سلامتی کا اہم منصوبہ ہے جو عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔لاہور سے شروع ہونے والے اس مفید پراجیکٹ کو مرحلہ وار دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک توسیع دی جا رہی ہے۔رواں مالی سال میں راولپنڈی اور ننکانہ سیف سٹی منصوبے پر کام جاری ہے ۔اس سینٹر میں روزانہ 60 ہزار کالز موصول کی جاتی ہیں۔ اور وقوعہ کے مطابق بروقت فیلڈ فورس کو رسپانس کے لئے ایکٹو کیا جاتا ہے ۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سال 2020 میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد ایمرجنسی کالز موصول کیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس ریسپانس ٹائم میں بہتری آئی ہے اور پنجاب بھر میں 10 سے 15 منٹ میں پولیس شہریوں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes