جدہ،لائسنس کے بغیر کام کرنے والی ایک لیڈی ڈاکٹر گرفتار

Published on February 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب کے شہر الباحہ کے ایک ہسپتال میں لائسنس کے بغیر کام کرنے والی ایک خاتون ڈاکٹر گرفتار ۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر شہر میں پلاسٹک سرجری اور جلدی امراض کے ماہر کے طور پر شہرت رکھتی ہے ۔تیونسی اداکارہ سعودی عرب میں بغیر لائسنس پلاسٹک سرجری کرتی رہیں ۔تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مشہور ڈاکٹر کے پاس وزارت کی طرف سے جاری ہونے والا کام کرنے کا لائسنس نہیں ہے۔تفتیشی ٹیموں نے مذکورہ ڈاکٹر کو کام سے فوری طور پر روک دیا، انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا اور ہسپتال کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔لائسنس کے بغیر ایک ڈاکٹر کو کام کرنے کی جازت دینے پر ہسپتال کے خلاف ضابطوں کے مطابق بھاری جرمانہ ہوگا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes