مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں ہمیشہ سے عوام کش رہی ہیں راؤ شعیب احمد

Published on March 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

sho
ہارون آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری پبلسٹی اینڈ میڈیا پنجاب راؤ شعیب احمد نے ہارون آباد میڈیا کلب(رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے آئندہ بجٹ میں ملازمین کے لیے تنخواہ میں اور بوڑھے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ نہ کرنے کی بات کر کے مہنگائی کے مارے ملازمین کے ساتھ ظلم کا پہاڑ گرانے کی حکومتی روش کا اظہار کیا ہے اچھے حکمران مہنگائی کے تناسب سے عوام کو بجٹ یں ریلیف دیتے ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں کے خیالات اور توجہ صرف اپنی حالت سنوارنے پر ہے اور وہ اقتدار کو ذاتی خوشیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں وفاقی حکومت نے گزشتہ بجٹ میں بھی دیگر تینوں صوبوں سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے برعکس صرف 10فیصد اضافہ ملازمین کو دیا جہاں مسلم لیگ (ن)کی حکومت ہوگی وہاں عوام اور ملازمین کے مسائل کو نظر انداز کیا جائے گا ۔تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ میں حکومت نے گزشتہ بجٹ میں بھی ملازمین کا خیال رکھا اور پندرہ فیصد اضافہ کیا اور اس بار بھی ملازمین کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے خیبر پختونخواہ کے بجٹ میں خصوصی ریلیف ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں ہمیشہ سے عوام کش رہی ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ایمپائر کو ساتھ ملا کر الیکشن میچ جیتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں سے عوام کے ریلیف کے لیے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے حکمرانوں کے دل کی بات وزیر خزانہ کے لبوں پر آگئی جس سے عوام پر ان حکمرانوں کے اصلی منشور کی حقیقت کھل گئی کہ حکمران صرف اپنی مراعات اور اپنی عیاشیاں بڑھانے کے لیے تیار رہتے ہیں عوام وزیر خزانہ کی بات کے بعد یاد رکھیں کہ بجٹ میں مسلم لیگ(ن) کی حکومتیں صرف صنعت کاروں اور جاگیرداروں کے مفادات کو تحفظ دیں گی اور غریب عوام اور ملازمین پر مزید ٹیکس لگا کر ظلم کی نئی داستان رقم کریں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题