وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پراہم اجلاس،متحدہ کے کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری

Published on January 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

123کراچی(یو این پی) وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی ہدایات جاری کر دی ۔گورنر ہاﺅ س سندھ میں وزیراعظم نواز شیریف کی زیر صدار امن امان کی صورتحال اسے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نواز شریف کو پولیس اور رینجرز افسران کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے ۔
اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے ایم کیو ایم کے ہلاک ہونے والے کارکنوں سہیل احمد ،ریحام اور فراز عالم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کارکنون کے ماورائے عدالت قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظور ی دیتے ہوئے کہاکہ کارکنوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزادی جائے ۔انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی کہ کارکنوں کے قتل کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کا معاملہ انتہائی سنگین ہے اور ماوورائے عدالت قتل کرنے والوں کو منظر عام لایاجائے چاہئے وہ جو کوئی بھی ہو۔ہلاک کارکنوں کے اہل خانہ کوانصاف ملناچاہئے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے ہو نے چاہئے ،وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ماورائے عدالت کی ہر گز اجازت نہیں دیتی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کسی ایک پارٹی کا نہیں ہے بلکہ ملک کی تمام پارٹیوں کی رضامندی اور مشاور ت کے بعد بنایا گیاہے اور اس پر عملدآمد کے ذریعے کراچی میں مثالی امن قائم کریں گے ۔
گورنر ہاﺅس سندھ میں کراچی میں امن امان سے متعلق اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار ،وزیرداخلہ چوہدری نثار ،پیپلزپارٹی کے رہنما اور ایم کیو ایم کا وفد نے شرکت کی ۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ دہشت گردی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں اور ان کا ملک سے صفایا کیے بغیر دم نہیں لیں گے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے مقدمات قانون کے مطابق فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ عشر ت العباد کو دنوں بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کا ٹاسک دے دیاہے اور کہاہے کہ دونوں جماعتوں کے آپس میں اچھے تعلقات کراچی کے امن اومان کے لیے بہت ضروری ہیں ۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم نواز شریف کوکراچی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی اور کہا کہ 4کمیٹیاں بنا کر قومی ایکشن پلان پر جلد از جلد عملدآمد شروع کیاجائے اور دہشت گردی کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog