موٹروے پولیس کا موبائل سیفٹی یونٹ طلبہ وطالبات کی آگاہی کے لئے متحرک ہے سائرہ طارق

Published on February 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 14کی چیف پٹرولنگ آفیسر ڈی ایس پی سائرہ طارق نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے سیکٹرکمانڈر محمد کاشف کی ہدایات پرروڈ سیفٹی واک کا اہتمام کیا واک میں موٹر وے پٹرولنگ آفیسر موبائل ایجوکیشن یونٹ حنا سلیم اور دیگر سٹاف کے علاوہ اسپائر کالج اوکاڑہ کےطلبہ و طالبات نے شمولیت کی۔ڈی ایس پی سائرہ طارق نے اسپائر کالج میں بریفنگ سیشن کےدوران طالبات کو ٹریفک قوانین،پیدل چلنے اور سڑک پار کرنے کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ موٹروے پولیس کے قیام کا مقصد لوگوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین سے روشناس کروانا ہے۔انہوں نے طلبہ اور طالبات کو موٹر سائیکل پر سفر کرنے کے لئے ہیلمٹ کے استعمال اور اپنی قیمتی جان کی حفاظت کے لئے محفوظ سفر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔موٹر وے پولیس کے سٹاف نے سٹوڈنٹس کوروڈ سیفٹی آگاہی سے متعلقہ پمفلٹس تقسیم کئے۔سٹوڈنٹس کو روڈ سیفٹی سے متعلقہ بہترین آگاہی دینے پر اسپائر کالج کے پرنسپل رائے مشتاق رضا نے اپنی اور سٹاف کی طرف سےچیف پٹرولنگ آفیسر ڈی ایس پی بیٹ 14سائرہ طارق اور ان کے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog