چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی  مڈغاسکر کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

Published on December 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)  جمہوریہ مڈغاسکر کی صدر راجویلینا کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین حو چھون ہوا نے  مڈغاسکر کے دارالحکومت انتاناریوو میں صدر راجویلینا کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی جس کے بعد راجویلینا نے انتاناریوو میں حو چھون ہوا سے ملاقات کی۔حو چھون ہوا  نے کہا کہ چین مڈغاسکر کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور  مڈغاسکر کے ساتھ ملکر مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے اور   بنیادی مفادات اور اہم خدشات کے معاملات میں  ایک دوسرے کی  حمایت جاری رکھنے کے لئے  کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ فریقین کے تعلقات نئی بلندی تک پہنچائے جا سکیں ۔ راجویلینا نے اپنی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے چین کے خصوصی ایلچی کی شرکت پر صدر شی جن پھنگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ راجویلینا نے کہا کہ مڈغاسکر چین کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور  زراعت، صنعت، توانائی اور انسانی وسائل سمیت دیگر اہم شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو  مسلسل آگے بڑھایا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes