لائن آف کنٹرول پر تین ہندوستانی فوجی ہلاک

Published on November 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

4
نئی دہلی(یو این پی) ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کی ہے، جن میں سے ایک فوجی کی لاش کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ وہ مسخ شدہ تھی۔فرانس کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کی ٹوئٹ میں اس کارروائی پر شدید ردعمل دینے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔ فوج نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملہ کس نے کیا تھا جبکہ فوجیوں کی ہلاکت کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں کہ ان کے عہدے، نام اور عمر کیا تھی۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حملے میں عسکریت پسند ملوث ہیں، جنہوں نے فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ اس واقعے سے متعلق پاک فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme