ریسکیو1122 اوکاڑہ ، فروری میں 1965 افراد کو مدد فراہم کی ظفر اقبال

Published on March 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

دوسوانیس متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی مدد فراہم کی گئی جبکہ 1670 کو ہسپتال منتقل کیا گیا
اوکاڑہ ( یواین پی) ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ کنٹرول روم انچارج سیلم مسعود اکبر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 47846 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 1968 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 44754غیر متعلقہ اورمس کالز، 721 معلوماتی ، 301 رونگ اور 102فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب70کالز فی دن ہے۔1968 ایمرجنسیز میں629روڈ ٹریفک حادثات، 1116 میڈیکل، 11آگ لگنے کے واقعات ،55کرائم اور157 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں719افراد متاثر ہوئے جن میں 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ142 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 572متاثرین کو طبی امداد دےتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 11 واقعات ہوئے جن میں 1کمرشل ایریا ، 3رہایشی علاقے جبکہ 7 واقع دیگر ایریا میں پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (04 )،آتشبازی (01 ) اور لاپرواہی (03) بنی، جبکہ ان واقعات میں ایک شخص زخمی ہوا جس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو1122 نے آگ لگنے کے واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباگیارہ ملین کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔فروری میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 518 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کےلئے منتقل کیا گیا ۔ 159 مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ359 افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کےلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میںدوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme