ووٹ مانگنا میرا حق ہے اسی لیے وزیراعظم سے بھی ووٹ مانگا، یوسف رضا گیلانی

Published on March 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے اسی لیے وزیراعظم عمران خان سے بھی ووٹ مانگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے انتخابات میں آیا ہوں، اگر خفیہ بیلٹ کو ختم کرنا ہے تو مل بیٹھ کر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فنڈز نہیں ملتے تھے اور آج پچاس پچاس کروڑ کے فنڈز دیے جارہے ہیں، آج ہماری فتح ہوئی ہے کہ تمام الیکشن خفیہ بیلٹنگ کے ذریعے ہوں گے، ہم عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں امید ہے کامیابی ہماری ہوگی۔پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے اسی لیے وزیراعظم عمران خان سے بھی ووٹ مانگا، حکومت کو اس وقت کس چیز کا خوف ہے؟

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题