لاہور: (یواین پی) رپورٹس کے مطابق اداکار کا بھارتی شہر پونے میں ایک اپارٹمنٹ ہے جسے انہوں نے شیتل سوریاونشی نامی ایک شخص کو کرائے پر دے رکھا تھا تاہم اب اس کرائے دار نے رنبیر کپور پر گھر سے بے دخل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر 50 لاکھ روپے ہرجانے کا کیس دائر کردیا ہے۔شیتل کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے رنبیر کپور سے یہ اپارٹمنٹ ماہانہ 4 لاکھ روپے کرائے پر ایک سال کیلئے حاصل کیا تھا اور اس کیلئے انہوں نے 24 لاکھ روپے بطور بیعانہ جمع کروایا تھا لیکن رنبیر کپور نے معاہدے کی پاسداری نہ کرتے ہوئے مقررہ وقت پورا ہونے سے قبل ہی گھر خالی کرنے کا حکم دیدیا۔اس معاملے پر رنبیر کپور نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا انہوں نے شیتل کو اپارٹمنٹ خالی کرنے کیلئے نہیں کہا بلکہ انہوں نے اپنی مرضی سے اسے خالی کیا ہے اور 3 مہینے کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا جسے بیعانے کی رقم سے کاٹ لیا گیا ہے، کیس کی اگلی سماعت 28 اگست کو ہو گی۔