اسلام آباد (یو این پی) ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کو (آج) 11مئی کو 5 سال مکمل ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں 2013 میں 11 مئی کو عام انتخابات ہوئے تھے۔ نتیجے میں مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی اور وفاق میں حکومت بنائی جبکہ صوبوں میں پنجاب کے علاوہ باقی تین صوبوں میں اتحادیوں پر مشتمل حکومتیں قائم ہوئیں۔