جموں کشمیر کمیونٹی اووسیز کی جانب سے صدر ریاسر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کے اعزا میں افطار ڈنر

Published on July 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 569)      No Comments

Zak
جدہ سعودی عرب(رپورٹ بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی) جموں کشمیر کمیونٹی اووسیز کی جانب سے صدر ریاسر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کے اعزا میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جدہ میں موجود کشمیر کمیونٹی کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ نظامت کے فرائض راجہ زرین خان نے سرانجام دئیے۔ سئنیر وائس چئیرمین سردار اقبال خان نے سپاسنامہ پیش کیا۔ انہوں نے جے کے سی او کے قیام اور اغراض و مقاصد کے بارے صدر محترم کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا قیام 2006 میں عمل میں آیا۔اس پلیٹ فارم کا مقصد مسئلہ کشمیر کو اجگر کرنا اور کشمیر کمیونتی کے مسائل کو بلا تفریق حل کرنا ہے۔ صدارتی مشیر سردار عنایت اللہ عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی ذاتی کاوشوں سے مہاجرین کی آبادکاری کا جو سلسہ شروع ہوا ہے وہ قابل تحسین ہے اس وقت 400 گھرو ں کی تکمیل کا آخری مرحلے میں ہونا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ تمام قونصلیٹ کے اندر کشمیر ڈیسک کے قیام سے مسئلہ کشمیر کو تقویت ملے گی۔ اوورسیز میں موجود ہر شخس سفیر کی حیثیت رکھتاہے۔ فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم قابل مذمت ہیں عالمی برادری سے اپیل ہے کہ اس بربریت کا فی الفور نوٹس لے۔ صدر ریاست نے خطاب کے دوران کہا کہ اوورسیز میں مجود پاکستان اور کشمیر کمیونٹی کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا ملکی وقار کو بلند کرنا ہے اور سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے۔ سعودی عرب ہمارا بڑا بھائی ہے۔ ہمیں کبھی احساس نہیں ہونے دیا خواہ وہ 2005 کا زلزلہ ہو یا سیلاب کی صورتحال سعودی عرب نے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا۔ آزاد کشمیر کے اندر جتنے بڑے میگا پراجیکٹس چل رہے ہیں سب سعودی حکومت کے تعاون سے چل رہے ہیں قونصلیٹ اور سفارتکاروں کااحترام کریں اور ایک باوقار قوم کی طر ح دیار غیر میں رہیں۔ میں بذات خود سعودی عرب سے بہت پیار کرتا ہوں اسی وجہ سے آزاد حکومت میں سعودی عرب میں مقیم کمیونٹی سے نمائندگی بھی دی۔ پاکستان حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چائیے۔ بیرون ملک قونصلیت ہمارے وکیل ہیں ہمیں ان کا احترام کرنا چائیے ۔ مقبوضہ کشمیر کے طالب علموں کو آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں جگہ دی جو کہ اغیار کے منہ پر طمانچہ ہے۔ گلگت بلتستان جانے پر وہاں کی عوام نے جس طرح والہانہ استقبال کیا اتنا تاریخ میں کسی کا نہیں ہوا۔ گلگت کے طالب علموں کا کوٹہ ریاستی یونیورسٹیوں میں 100 فی صد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص اپنا کام خود کرنا سیکھے زمینوں میں سبزیاں کاشت کی جائیں۔ خود کفیل بنا جائے اگر ایسا نہ کیا تو آنے والا وقت بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری زندگی اور موت کا سوال ہے مودی کو مبارکباد اس لئے دی کہ شاید اس سے دونوں طرف سے برف پگھلے اور مودی کو بھی پتہ چلے کہ کشمیری کیا چاہتے ہیں۔انشاللہ جو ترقی کا مرحلہ شروع ہے اس سے آزاد کشمیر ایک مثال بنے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کے چئیرمین ارشاد الحق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور صدر کو عمرہ اور روضہ رسول کی حاضری پر مبارکباد دی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes