خواتین کو باوقار اور ان کا جائز مقام دئیے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا صبا اصغر علی

Published on March 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ خواتین کی بھر پور شمولیت کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے خواتین کو باوقار اور ان کا جائز مقام دئیے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا خواتین کو تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے خواتین معاشرے کا باصلاحیت حصہ ہیں اور ہمیں ایک صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لئے ان کو ساتھ لیکر چلنا ہے خواتین نے دنیا بھر میں مشکل حالات میں بھی بہتری کی جدو جہد میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صنعت زار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر دیپالپور ابرار احمد ،رائے محمد عاف ،مینجر صنعت زار ذوالفقار علی نازسمیت خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صباءاصغر علی نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کو منانے کا مطلب اس شعور و آگاہی کو عام کرنا ہے کہ خواتین بھی معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں خواتین نے دنیا بھر میں آزادی کی تحریکوں سے لے کر حقوق کے حصول ،صنفی قوانین کے خاتمہ اور امتیازی طرز عمل کے خلاف جو جدو جہد کی ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے دین اسلام نے خواتین کو جو عزت و احترام بخشا ہے وہ تمام مذاہب سے ارفع و اعلیٰ ہے نبی کریم ﷺ نے خواتین سے حسن سلوک ،ان کی عزت و احترام،ان کے آرام و سکون کے لئے احکامات دئیے ہیںدین اسلام نے خواتین کو ایک با وقار اور اعلیٰ مقام عطا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو حقوق کا دیا جانا بہت اہم ہے لیکن ان پر ایک بڑی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ انہوں نے ایک خاندان کی تشکیل میں اپنا خصوصی کردار ادا کرنا ہے بچوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں ذمہ دار شہری بنانا ہی خاتون خانہ کا فرض اولین ہے انہوں نے سیاست ،طب سماجیات سمیت تعلیمی میدان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں یہ احساس ذمہ داری اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ ایک معاشرہ اور ملک اسی وقت مضبوط ہو سکتے ہیں جب وہاں پر عورت باوقار ہو گی با وقار معاشرہ آئین کی پاسداری ،صنفی امتیاز کے خاتمہ ،برابری کے حقوق اور میدان عمل میں یکساں موقع فراہم کرنے سے ہی تشکیل پاتا ہے اس موقع پر صنعت زار کی طالبات نے مختلف سٹالز بھی لگائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی نے سٹالز کا معائنہ کیا اور طالبات کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاباش دی قبل ازیںصنعت زار کی طالبات نے گائیکی ،شاعری،سلائی کڑھائی،آرٹ،کوکنگ بیکنگ،ایمبرائڈری،ڈومیسٹک ٹیلرنگ،پروفیشنل بیوٹیشن سمیت مختلف مقابلہ جات میں حصہ لیاپوزیشن ہولڈر طالبات میں تعریفی سر ٹیفکیٹس اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy