پی ڈی ایم والوں کوہرجگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیراعظم

Published on March 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

اسلام آباد( یو این پی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت انفرادی اوراداروں کی سطح پرتمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت اورتعاون سے مستحقین کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔وزیراعظم عمران خان سے سینیٹرفیصل جاوید اورسینیٹرذیشان خانزادہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی اصلاحات لاکرکرپشن کے دروازے بند کروں گا، صادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوارہیں، انشاء اللہ کامیاب ہوں گے، اپوزیشن ناکام ہے اورمستقبل میں بھی ناکام ہوگی، پی ڈی ایم والوں کو ہرجگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح اپوزیشن نے پیسہ چلایا پوری قوم کے سامنے ہے، مستقبل میں پیسہ کا استعمال روکنے قانون سازی پر کام جاری ہے، کوشش ہے آئندہ سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے، مستقبل میں صاف، شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ملاقات میں پناہ گاہوں کے دائرہ کارمیں توسیع اور”کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام پرعملدرآمد پرگفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ غریب اورمستحق افراد کی کفالت اولین ترجیح ہے، حکومت انفرادی اوراداروں کی سطح پرتمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت اورتعاون سے مستحقین کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog