آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق خاتون کے ورثاء کو ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا

Published on October 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے اپنے دفتر میں حالیہ تیز بارشوں کے دوران جھمپير میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون مسمات ساران زوجہ محمد ھاشم سومرو کے ورثاء کو ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور سندہ حکومت کی سفارشات پر این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالیہ شدید بارشوں کے دوران پیش آنے والے افسوسناک سانحات میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کی مالی امداد کیلئے سندھ حکومت کو ارسال کی گئی سفارشات پر نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 10 لاکھ روپے منظور کرکے جاری کیئے گئے جوکہ ان کے ورثاء کو ہاتھوں ہاتھ دیئے گئے. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ اور سندہ حکومت بلا تفریق ہر مشکل گھڑی میں ضلع کے عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا. ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی جھمپير ميٽنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے 9 افراد اور گھارو نئی آبادی کے رہائشی کا تیز بارشوں کے دوران پانی کے بہاؤ کے زد میں آکر جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء کو بھی این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ 10 – 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیمِ کیئے جا چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes