آرمی چیف کا دورۂ بحرین، افغانستان میں قیام امن کے مذاکرات میں شرکت

Published on March 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments


منامہ/اسلام آباد(یوا ین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے کثیر الملکی مذاکرات میں شرکت کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر فیلڈ مارشل محمد بن عیسی الخلیفہ اور بحرین کے سیکیورٹی ایڈوائزر میجر جنرل شیخ نصیر بن حماد الخلیفہ سے ون آن ون ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں باہمی دل چسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کو باہمی سیکیورٹی تعاون بالخصوص تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بعدازاں افغان صورت حال کے حوالے سے کثیر الملکی وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں بھی شرکت کی جس کے دوران افغان مفاہمتی عمل میں ہونے والی تازہ پیش رفت، بارڈر سکیورٹی کی صورتحال اور فروغ امن کیلئے کیے گئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题