بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ کو مستحکم اور بہتر کرنے کے لئے ہدایت جاری

Published on August 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

05
کراچی (یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمیں بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ کو مستحکم اور بہتر کرنے کے لئے ہدایت جاری کی ہے تاکہ پارٹی کا پیغام بہتر طریقے سے عوام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے یہ بات پورے ملک سے 100 سے زائد سوشل میڈیا ونگ کے اراکین کو اسلام آباد میں ایک ظہرانے میں کہی۔ یہ ظہرانہ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے کمیونیکیشن کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور اس سلسلے پاکستان پیپلز پارٹی کو قائدانہ کردار ادا کرناہے۔ سوشل میڈیا کے اراکین کے ساتھ اس اجلاس میں بختاور بھٹو زرداری، فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمن اور قمر زمان کائرہ نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog