وزیراعظم عمران خان کا تین کروڑ خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان

Published on March 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی)وزیراعطم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جون میں تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈی دیں گے۔اسلام آباد میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، مستحق لوگوں کو پناہ گاہ کی سہولت فراہم کررہے ہیں، ضروری ہے کہ پناہ گاہوں کے کھانے کا معیار ہمیشہ اچھا ہو۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل کام مزدوروں کا ہے، ان کے لیے پناہ گاہ نعمت ہے، جس کے باعث مستحق افراد باعزت طور پرکھانا کھا سکتے ہیں، جلد پورے پاکستان میں ہمارے یہ ٹرک کھانا فراہم کریں گے، بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، ہر اس علاقے میں پناہ گاہ بنائیں گے جہاں مزدور آتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں ، جن کے ذریعے کسی بھی اسپتال سے 10لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے، جون میں تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈی دیں گے، غریب لوگوں کے اکاؤنٹس میں پیسے دیں گے، کسانوں کو بھی جون میں سبسڈی دیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog