سیاسی مخالفین کی کسی احتجاجی تحر یک سے حکومت کہیں جانیوالی نہیں،گورنرپنجاب

Published on August 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments


لاہور (یواین پی)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی کسی بھی احتجاجی تحر یک سے حکومت کہیں جانیوالی نہیں، اپوزیشن کو ملک میں آئندہ انتخابات کو مکمل طور پر شفاف بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے،افغانستان اور خطے کی موجودہ صورتحال میں ملک میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، انتشار پیدا کر نے کی کوشش کر نیوالے ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے‘وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم ملک کو مزید ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے نیک نیتی سے اقدامات کر رہے ہیں۔ وہ یہاں گور نر ہاؤس میں صوبائی وزیر قانون وپار لیمانی امور راجہ محمد بشارت اور مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت کی پہلے دن سے واضح پالیسی ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا،کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملکی تاریخ میں پہلی بار اداروں میں اصلاحات کیلئے عملی اقدامات ہو رہے ہیں،ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، بزنس انڈیکس میں 108 فیصد اضافہ ریکارڈ ہواہے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے بھی درجن سے زائد بار حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحر یک چلانے کی دھمکیاں دے چکے ہیں اور احتجاج بھی کر چکے ہیں مگر تحر یک انصاف کی حکومت آج بھی قائم ہے اور عوام بھی حکومت کے بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں اس لیے اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے وہ حکومت کے خلاف مزید کسی قسم کی احتجاجی تحر یک چلانے کی بجائے پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا جمہوری کردار ادا کر تے ہوئے آئندہ عام انتخابات 2023کا انتظار کر یں پھر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے آئندہ حکومت کے بارے میں فیصلہ کر یں گے۔گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت امن اور انسانیت کا سب سے بڑا دشمن بن چکا ہے، بے گناہ اور معصوم کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ کشمیر پر ہونیوالے بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لیں اور کشمیر یوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلا کر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes