کراچی‘ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے کا حتمی چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا

Published on February 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

6
کراچی(یو این پی)شاہراہ فیصل کراچی پرواقع ہوٹل میں آگ لگنے کا حتمی چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا۔آگ بجھانے کے آلات سے متعلق ہوٹل انتظامیہ نے غلط رپورٹ جمع کرائی۔جمع کروائے گئے چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سول ڈیفنس ادارے سے بھی ہوٹل میں فائرسیفٹی کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔آتشزدگی کے وقت ہوٹل کے کنٹرول روم میں صرف سی سی ٹی وی آپریٹر موجود تھا۔چالان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں جمع کرایاگیا جس میں کہا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے آلات سیمتعلق ہوٹل انتظامیہ نیغلط رپورٹ جمع کرائی ۔ سول ڈیفنس ادارے سے ہوٹل میں فائرسیفٹی کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔چالان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واقعے میں10سیزائد افراد جاں بحق49 زخمی ہوئے تھے۔ ہوٹل کی پہلی منزل اور میزنائن پرگزشتہ سال اسموک فائرسسٹم لگایاگیاتھا۔تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آتشزدگی کے وقت ہوٹل کے کنٹرول روم میں صرف سی سی ٹی وی آپریٹرتھا جو فائر سیفٹی سے لاعلم تھا۔تفتیشی افسرعامر الطاف کے مطابق ہوٹل میں 1994میں فائرسیفٹی سسٹم لگاگیاجو ناکارہ ہوچکا تھا۔ سول ڈیفنس ادارے نے ہوٹل کے فراہم کردہ دستاویزات کی تصدیق نہیں کی۔چالان میں ہوٹل سی ای او زبیر الدین، ایم ڈی مظفر کا،چیف انجینئر ارشد، شفٹ انچارج پرویز اور سیکورٹی انچارج سعد کا نام بھی شامل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes