کورونا کیسزمیں اضافہ؛ یکم اپریل سے شیڈول نیشنل کراٹے چیمپئن شپ ملتوی

Published on March 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments


لاہور(یو این پی)بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے یکم اپریل سے شیڈول نیشنل کراٹے چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی ہے۔لاہورمیں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے یکم اپریل سے شیڈول نیشنل کراٹے چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی ہے۔ چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈیریشن محمد جہانگیر کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت اورحفاظت اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ برس بھی کوویڈ کی وجہ سے چیمپئن شپ نہیں کرواسکے تھے، اس بار بھی مجبوری میں یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے۔چیمپئن شپ میں تین سو سے زیادہ مردو اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کرنی تھی۔ یہ مقابلے یکم سے چار اپریل تک لاہورمیں طے تھے۔ محمد جہانگیرکے مطابق کورونا کی صورت حال بہتر ہونے پرنیشنل چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔محمد جہانگیرکے مطابق کورونا کی صورت حال بہتر ہونے پرنیشنل چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy