کویت میں پاکستان کے نئے تعینات سفیرمحمد اسلم خان عید الفطر کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

Published on July 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 660)      No Comments

Mr. Muhammad Aslam Khan.htm
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت میں پاکستان کے نئے تعینات سفیرمحمد اسلم خان عید الفطر کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔اسلم خان نے 1983ء میں فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے امورخارجہ اوراسلام آباد میں اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دئیے ۔قاہرو(مصر) اورتہران (ایران) میں بطور فرسٹ سیکرٹری رہے ڈائریکٹر اقوام متحدہ (جنیوا)اوروزارت خارجہ میں ڈائریکٹر افغانستان بھی رہے۔اسلم خان سیاسی امور پر بھی گہری نظررکھتے ہیں ۔29دسمبر 2005 ء میں ڈپٹی چیف بھی تعینات ہوئے ۔اسلم خان اہم اجلاس اورفورم میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اوراوآئی سی کے سربراہی اجلاس میں تہران میں پاکستانی وفود کا حصہ رہے ۔انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے اکنامکس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy