پنجاب کے 8 شہروں میں تعلیمی اداروں کو طے شدہ امتحانات لینے کی اجازت

Published on March 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments


لاہور(یو این پی)محکمہ تعلیم پنجاب نے لاہور سمیت 8 اضلاع کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو پہلے سے طے شدہ امتحانات لینے کی اجازت دے دی۔محکمہ تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہو، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، سرگودھا اور سیالکوٹ میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو پہلے سے طے شدہ انٹری ٹیسٹ اور امتحانات لینے کی اجازت ہوگی۔نوٹی فکیشن میں تمام تعلیمی اداروں کو 19 مارچ تک امتحانات اور انٹری ٹیسٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی ذمہ داری تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy