نواز شریف نے قومی کانفرنس کا انعقاد کر کے جمہوری اقدار کے تسلسل کو اجاگر کیا ہے اعجازالحق

Published on August 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

Ijazہارون آباد(یواین پی/ یاسر ندیم)قومی امور سے مشاورت اور بریفنگ کا عمل نہایت اہمیت کا حامل ہے اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قومی کانفرنس کا انعقاد کر کے جمہوری اقدار کے تسلسل کو اجاگر کیا ہے قومی کانفرنس بلاشبہ نہایت سود مند رہی ہے اور اس کانفرنس کے شرکاء نے ملک وقوم کی یکجہتی کے ذریعے ملکی استحکام کے مشن کی افادیت کے تحت قومی اور حب الوطنی کے جذبے کا اظہار کیا انتخابی اصلاحات کے سلسلہ میں تمام جماعتوں پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل بھی احسن اقدام ہے اور پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے تمام جماعتیں الیکشن ریفارمز کر سکتی ہیں تحریک انصاف اگر الیکشن ریفارمز چارہتی ہے تو انہیں پارلیمانی کمیٹی کے زریعے اس امر کو یقینی بنانا چاہیے پارلیمنٹ کا حصہ ہوتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت کو پارلیمانی جمہوریت کے تقاضوں کے مطابق اس اصلاحاتی عمل میں اپنی تجاویز پیش کر کے دیگر قومی جماعتوں کو اپنی تجاویز پر قائل کرنا ہی مسئلہ کا حل ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ضیاء ) کے سربراہ و پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق ایم این اے نے چیف پیٹرن میڈیا کلب (رجسٹرڈ) یاسر ندیم چوہدری سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن کی باتیں قبل از وقت ہیں اور نہ ہی قوم اور نہ ہی پارلیمانی جماعتیں اس مرحلے پر مڈٹرم کی حمایت کرتی ہیں پارلیمنٹ کو قوم نے پانچ سال کے لیے منتخب کیا ہے اور پارلیمنٹ قوم کا نمائندہ ادارہ ہے اور پارلیمنٹ کو مسائل کے حل کے لیے بہترین فوم کا درجہ حاصل ہے اور جب پارلیمنٹ میں جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے تو وہ پارلیمنٹ کو اپنے مثبت ایجنڈا کے لیے بروئے کار لائیں الیکشن ریفارمز کا عمل دنیا بھر میں چلتا رہتا ہے لیکن سڑکوں پر آکر الیکشن ریفارمز نہیں ہوتے ہیں اس کے لیے بہترین فورم پارلیمنٹ کا فلور ہے ۔محمد اعجاز الحق نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قومی کانفرنس میں شرکت کی اور اس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر سمیت پارلیمانی جماعتوں کے قائدین نے شمولیت کی جو نہایت خوش آئند امر ہے قوم کی بھی امنگوں کے مطابق قومی کانفرنس میں تجاویز بھی پیش کیں اور ہر لیڈر نے اس کانفرنس میں ملک وقوم کے استحکام کے پہلو کو ترجیح دے کر قومی و ملی یکجہتی کی مثال رقم کی ہے سیاست چلتی رہتی ہے لیکن سیاست میں قومی مفادت کو اولین درجہ پر رکھ کر ملک کو استحکام اور خوشحالی کے راستے پر گامزن رکھا جا سکتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog