مودی کا بیان پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا ثبوت ہے: سرتاج عزیز

Published on August 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

01
اسلام آباد(یو این پی)بھارتی وزیر اعظم مودی کی تقریر پر پاکستان  نے شدید  رد عمل کا اظہار کیا ہےمشیرخارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے جس کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے موازنہ مضحکہ خیز ہے۔تفصیلات کےمطابق  مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ بلوچستان میں را دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ بھارت کی جانب سے بلوچستان میں مداخلت کلبھوش یادیو کی گرفتاری سے ثابت ہوچکی ہے۔مشیر خارجہ  کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ اب تک 70 سے زائد  معصوم کشمریوں کو قتل جبکہ 6 ہزار سے زائد کو زخمی کیا جاچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 37 دنوں سے کرفیو نافذ ہے۔ان تمام افسوسناک واقعات کا دہشتگردی کے خلاف جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے اندر چلنے والی تحریک اندورنی ہے۔سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ بھارت جان لے مسئلہ کشمیر کا حل گولیوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔مسئلہ کشمیر کا حل صرف سیاسی ہے،جو پاک بھارت مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes