بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 5 کارندے گرفتار۔ دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

Published on March 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کے احکامات اور ڈی ایس پی صدر سرکل جاوید اختر کی زیر نگرانی تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس کی بڑی کارروائی۔ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ عثمان عرف عثمانی اور مقبول عرف کولی ڈکیت گینگ کے 5 کارندے گرفتار۔ دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ برآمدہ مال مسروقہ میں 43 لاکھ روپے نقدی، 30 لاکھ روپے کے مال مویشی،8 موٹر سائیکل، موبائل فونز ،6 ٹریکٹر ٹرالے شامل ہیں۔ملزمان مین روڈز پر راہگیروں کو ناکہ لگا کر لوٹتے تھے۔ملزمان مکئی۔ مونجی۔اور آلو وغیرہ کے لوڈڈ ٹرالے چھین کر دوسرے اضلاع کی منڈیوں میں فروخت کرتے۔گرفتار ملزمان میں رضوان، اصغر، شاہد،عثمان اور مقبول عرف کولی شامل.کولی گینگ کے دو کارندے فخر حیات اور اشرف فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes