اہل وعیال کیلئے رزق حلال کمانے کو عین عباد ت قراردیاگیاہے ۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on March 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا،مرشد اکمل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنے اہل وعیال کیلئے رزق حلال کمانے کو عین عبادت قراردیاگیاہے ،جوشخص رزق حلال کماتاہے اللہ تعالیٰ اس کی دعاؤں کوبہت جلد شرف قبولیت عطا فرماتاہے۔انہوں نے مزید فرمایا کہ وارثین انبیاء مومن مقربین اپنے مریدین ، عقیدت مندوں اوروابستگان کی وقت نزع ،قبر اورحشر میں بھی دستگیری فرماتے رہے ہیں،فرمارہے ہیں اورتاقیامت فرماتے رہیں گے ،اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں منظورنظرہستی کی صحبت اورنسبت کاعطا ہوجانارب العالمین کافضل عظیم ہے۔اس نسبت اورصحبت پاک کے ملنے سے ہی بندے کی بدبختی ختم ہوتی ہے اورسعادت مندی شروع ہوتی ہے کیونکہ کوئی شخص جتنا بھی بڑا گناہگارکیوں نہ ہواگر وہ مومن مقربین (اولیاء اللہ /فقراء) کی صحبت پاک میں آتاہے اورسچے دل سے توبہ تائب ہوتاہے تویقیناًایسے شخص پر اللہ کاغضب اللہ کی رحمت میں بدل جاتاہے،اس کی محبت کودیکھتے ہوئے اس کے گناہوں کونیکیوں میں بدل دیاجاتاہے۔ سلسلہ عالیہ لاثانیہ پر اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم ک کی بارگاہ اقدس میں اتنی زیادہ محبوبیت کی نظرہے کہ اقوام عالم میں جہاں بھی کوئی شخص عقیدت ومحبت کررہاہے تو وہیں پر ہی اسے نوازاجارہاہے ،اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم ،انبیاء کرامؑ ،خلفائے راشدینؓ اورتمام سلاسل طریقت کے بڑے بڑے فقراسلسلہ عالیہ لاثانیہ کی نسبت رکھنے والوں کوبھرپورنوازرہے ہیں اوردنیا وآخرت میں کامیابی کی بشارتیں عطا فرمائی جارہی ہیں مزید یہ کہ قدم قدم پردستگیریاں اورلطف وکرم بھی فرمایا جارہاہے۔شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کاوسیع اہتمام کیاگیا ،اسلام کی سربلندی اوراستحکام پاکستان کیلئے بھی خصوصی دعافرمائی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes