الیکشن وقت مقررہ پر ہوں گے، سربراہ پی ڈی ایم

Published on August 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

پشاور (یواین پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف سے حکومت نہ لی جاتی تو آج ملک ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم میں یہ رائے تھی کہ اسمبلیوں کے اندر تبدیلیاں نہیں لائی جائیں، تحریک کے ذریعے عوامی دبا بڑھایا جائے اور اسمبلی کے اندر سے اپنی قوت باہر لاکر نئے انتخابات کے لیے حالات کا دبا بڑھایا جائے جو کہ ایک رائے تھی اور موجودہ حکومت میں آنے کے بعد جب پی ڈی ایم کا پہلا اجلاس ہوا تو اسی رائے کا تذکرہ میاں نواز شریف نے کردیا۔انہوں نے کہا کہ جب اجلاس کا آخری فیصلہ میں جاری کر رہا تھا اس وقت اس کے آخری الفاظ طے کرنے کے لیے نواز شریف زوم میٹنگ پر موجود تھے اور ان کے اتفاق کے ساتھ وہ بیان تیار ہوا جس میں حکومتی مدت پوری ہونے اور انتخابات اپنے وقت پر ہونے کا فیصلہ لکھا ہوا تھا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے ایسے دلدل میں پھنسایا ہے جس سے نکلنا آسان کام نہیں ہے اور میں تحریک انصاف کے رہنماں کے ایسے بیانات سامنے لاسکتا ہوں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے اپنا ملک بیچ دیا ہے اور آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے جو کہ ان کی باتیں تھیں، مگر میں یہ کہتا ہوں کہ اگر تحریک انصاف سے حکومت نہ لی جاتی تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes