تعلیم روشنی کی کرن اور ترقی کا زینہ ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on April 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      No Comments

DCO
وہاڑی( یو این پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ جہالت کے اندھیروں، پسماندگی ا ور غربت کو دور کرنے کے لیے تعلیم روشنی کی کرن اور ترقی کا زینہ ہے پنجاب حکومت کے’’ تعلیم ہر بچے کے لیے لازمی پروگرام ’’کے تحت موجودہ داخلہ مہم میں 1لاکھ20ہزار 4سے9سال تک کی عمر کے بچو ں کو تعلیمی اداروں میں داخل کیا جائیگا یہ بات انہوں نے یونیورسل پرائمری اور یونیورسل سکینڈری ایجوکیشن کے سلسلہ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی میں بچوں کی داخلہ مہم کا افتتاح کرتے اورٹی ایم اے وہاڑی سے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول تک آگہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن سلطان محمود ، اے ڈی سی رافد ملہی ، ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن مختار چاون ، ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن رانا کوثر خان ، ڈپٹی ڈی ای اورانا اسرار، ڈی ایم او مبشر الرحمن ، سینےئر ہیڈ ماسٹر جاوید باجوہ ، ملک عاصم علی ، محمد منیر جوئیہ ، لیاقت علی ، افضل شفقت ، محمد طارق، ریاض حسین ، محمد وسیم،این سی ایث ڈی کے رفاقت علی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنی مجبوریوں کا بالائے طاق رکھ کر اپنے بچوں کے بہتر روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ ضرور کریں آج کی مشکل کل ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے گی ۔اس موقع پر انہوں نے بچوں علی عبداللہ ، سلمان جوئیہ اور علی حیدرکے داخلہ فارم اپنے ہاتھوں سے پر کر کے پہلی کلاس میں داخلہ مہم کا آغاز کیا اور ان بچوں کو مفت کتابیں بھی دیں ۔اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن سلطان محمود ، ڈی ای او ایلیمنٹری مختار حسین چاون اور ڈی ایم او مبشرالرحمن نے بتایا کہ بچوں کی داخلہ مہم کو سو فیصہ کامیاب بنانے اور ہدف کے حصوصل کے لیے تمام تر اقدامات مکمل ہیں تعلیمی اداروں کے سربراہاناور ذمہ دار اساتذہ کا تقررکیا جاچکا ہے این سی ایچ ڈی او پلان پاکستان بھی محکمہ تعلیم کی داخلہ مہم میں معاونت کرینگی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog