کورونا کی تیسری لہر؛ کراچی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Published on March 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments


کراچی (یواین پی)کورونا کی جاری تیسری لہر اور کیسز میں اضافے کے باعث ضلع وسطی کے 3 سب ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق لاک ڈاون کا نفاذ 23 مارچ سے 6 اپریل تک ہوگا، مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد کی یوسیزو یونٹس میں لگایاگیا مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایاگیا،متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔نو ٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، کاروباری، صنعتی سرگرمیوں اور اجتماعات پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، حکومت متاثرہ علاقوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی، متاثر ہ علاقوں کے مکین ماسک کا استعمال کریں سماجی فاصلہ رکھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题